جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو
جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو

قاضی فائز عیسیٰ نے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کوتقویض کردیے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیے ، نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکائونٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں با اختیار ہوں گی۔

چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے ہیں، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکائونٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں با اختیار ہوں گے، تاہم رجسٹرارکا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں ہے کہ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گے، سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گے۔