2018ءمیں فیض حمید نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، فائل فوٹو
2018ءمیں فیض حمید نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی دورمیں کے پی تباہ کرنیوالوں کو ڈرائی کلین کیا جارہا،ایمل ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں روز اول سے عوامی لیڈرشپ کے بجائے ریڈی میڈ لوگوں کیلئے راستے بنائے گئے، قیوم خان سے عمران خان تک نام نہاد سیاسی قیادت نے ملک میں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا ، پی ٹی آئی دور میں خیبرپختونخوا کو تباہ کرنے والوں کو ڈرائی کلین کیا جارہا ہے،پرویز خٹک دعوے کررہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہونگے،پرویز خٹک عوام کی نہیں بلکہ انکی خدمت کرینگے جو ان کو وزیراعلیٰ بنارہے ہیں۔

تھانہ میں عوامی نیشنل پارٹی پی کے 23 ملاکنڈ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہاکہ ایک شخص کو لندن سے لا کر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کی تیاریاں ہورہی ہیں،سیاسی قیادت بنانے والے کارخانے نے آج تک عوام کا خیرخواہ پیدا نہیں کیا، ملک اور قوم کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے اس کارخانے کو بند ہوجانا چاہئے ہم کسی بھی بیساکھی پر نہیں بلکہ عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ملاکنڈ میں پرویز خٹک کیلئے انتظامیہ نے خود انتظامات کئے جو شرمناک ہیں۔