نگراں وزیراعظم 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، فائل فوٹو
ریاض: نگراں وزیراعظم انوار الحق 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم کا ڈپٹی گورنر ریاض نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔
نگران وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،انوارالحق کاکڑ دورے کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔