دوحہ: بھارتی ہیکرز نے اپنی بحریہ کے سابق افسروں کی سزائے موت کا بدلہ لینے کیلئے قطر پرسائبر حملے شروع کر دئیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین سائبر فورس نامی گروپ نے قطر کے مختلف ریاسی اداروں پر سائبر حملے شروع کر دئیے ہیں۔ بھارتی ہیکرز نے کہا کہ انہوں نےمختلف اداروں کی ویب سائٹس پر حملہ کر کے سرور تک رسائی حاصل کی اور ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، قطرکے سی سی ٹی وی کیمرہ ویب سرورز تک بھی رسائی حاصل کی گئی ہے ۔
اسی گروپ نے چند روز قبل جاسوسی کے الزام میں قطرکی عدالت سے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائے جانے پر سائبر حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔یاد رہے کہ قطر کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کواسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ بھارتی بحریہ کے یہ سابق اہلکار قطر کی الدہرہ کمپنی کےلئے آبدوز کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے جب انھیں ایک سال سے زائد عرصہ قبل جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ہیکرز کے اسی گروپ نے قبل ازیں کینیڈا کی سرکاری ویب سائٹس اور فلسطینی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیاتھا۔