اسلام آباد (اُمت نیوز)ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 43 میچ میں کینگروز نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلوی ٹیم میں آج 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو میکس ویل کی جگہ سٹیو سمتھ اور فاسٹ بولر مچل سٹارک کی جگہ سین ایبٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن انگلی میں فرکچر کے باعث اس میچ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ نجم الحسن شانتو کپتان کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، شکیب الحسن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، علاوہ ازیں بائیں ہاتھ کے سینیئر فاسٹ بولر مستفیز الرحمٰن کو بھی آج کے میچ میں شامل کیا گیا ہے