پاک بمقابلہ انگلینڈ،حریم شاہ نے بڑی پیشگوئی کردی

حریم شاہ نے آج ہونے والے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ پر امید کے ساتھ اہم پیغام جاری کردیا۔
آج بروز ہفتہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری لیگ میچ دوپہر 1:30 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین سمیت پوری عوام پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔
ایسے میں حریم شاہ بھی کرکٹ شائقین کو ہمت دلانے کیلئے میدان میں آگئیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر شئیرکی اور کیپشن میں لکھا، ’ وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے’۔ پرامید حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ، انشاءاللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا‘۔
واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو کم از کم 287 رنز سے شکست دینا ہوگی۔