آئس لینڈ،چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے کے جھٹکے

آئس لینڈ(اُمت نیوز) آئس لینڈ میں صرف چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آئس لینڈ میں صرف چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور آتش فشاں پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زلزلے کے مرکز سے نزدیک واقع شہر کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے، ہر طرف خوف و ہراس کی فضاء چھائی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگی حریفوں میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے واضح رہے کہ ایک مہینے میں آئس لینڈ میں کم و پیش 24 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، یہاں آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے کے بعد بڑی شاہراؤں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور عوام الناس کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہےکہ مسلسل زلزلے آنا آتش فشاں پھٹنے کی علامات ہیں۔