بنگلور (اُمت نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے میچ میں آج میزبان بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارت نے میگا ایونٹ 2023 میں اب تک 8 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیدرلینڈز نے 8 میچز کھیل کر 2 میں فتح سمیٹی اور 6 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔