لندن(اُمت نیوز)وسطی لندن میں 3 لاکھ سے ذائد افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مارچ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے تقریباً 100 افراد کو گرفتارکر لیا تاکہ انہیں مرکزی ریلی میں خلل ڈالنے سے روکا جاسکے، کچھ نے افسران پر بوتلیں پھینکیں تھیں۔
لندن کے میئر صادق خان اور اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین پر تنقید کی اور ان کے پہلے ریمارکس سے منسوب کرتے ہوئے پولیس پر ”فلسطین کے حامی ہجوم“ کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فلسطینی حامی ریلی میں بہت زیادہ ٹرن آؤٹ تھا اور اب تک اس سے متعلق کوئی بد نظمی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
پولیس نے کہا کہ ہم اسے ہونے سے روکنے کے لیے اپنے پاس موجود تمام طاقتوں اور حربوں کا استعمال کریں گے۔