میں کمشنر راولپنڈی کے پاس رات کو تھا، کمشنر راولپنڈی نے میری کامیابی کے نوٹیفکیشن پر ماشاءاللّٰہ لکھا، فائل فوٹو
میں کمشنر راولپنڈی کے پاس رات کو تھا، کمشنر راولپنڈی نے میری کامیابی کے نوٹیفکیشن پر ماشاءاللّٰہ لکھا، فائل فوٹو

ہنگامہ آرائی کیس، لیگی رہنما حنیف عباسی مقدمے سے بری

راولپنڈی: ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی میں کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی کیخلاف جولائی 2018میں تھانہ  سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔