فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت میں لگی آگ پر قابو لیا گیا

کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت میں لگی آگ پر قابو لیا گیا، آتشزدگی کے نیتجے میں اطراف کے علاقے میں دھواں پھیل گیا ۔

پولیس نے عمارت کو فوری طور پر خالی کروالیا ہے جبکہ بظاہرآتشزدگی بجلی کے شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ ہے۔

فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے،عمارت میں دھواں بھر جانے باعث لوگوں کو باہر نکال لیا گیا، اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ میٹھا درپولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں، آگ برنس و ٹیکسٹائل پلازہ میں لگی جو اسٹیٹ بینک کی عمارت کے قریب ہی ہے ۔