اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی سربراہی کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی طرف سے شو کاز نوٹس کے جواب میں سپریم جوڈیشل کونسل کے اراکین پر اٹھائے گئے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔