آئی ایم ایف معاہدہ ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران ٹریڈنگ ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر ایک روپے 68 پیسے کمی کے بعد 286 روپے 46 پیسے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 288 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستانا سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس 287 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار 967 پر پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ روز 56 ہزار 680 پر بند ہوا تھا۔