اٹاوا: کینیڈا کے وذیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اُس وقت سخت سُبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کھانا کھانے کیلئے ریسٹورنٹ گئے اور وہاں بیٹھے لوگوں سے مصافحہ کرنے لگے تو لوگوں نے سخت رویہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم قاتلوں کے سہولت کاروں سے ہاتھ نہیں ملا سکتے۔ عوام نے انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم اور بزدل قرار دیتے ہوئے کہا آپ کے ہاتھ بھی فلسطینی بچوں کے خون سے رنگے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد ریسٹورنٹ کے اندر اور باہر جمع ہونا شروع ہو گئی اور انہوں نےجسٹن ٹروڈو کیخلاف زبردست نعرےبازی شروع کر دی، موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے وہ ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر چلے گئے۔