کراچی: آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کی خبروں کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے گراوٹ سے 288 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 38 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ ہوا۔