ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔ فائل فوٹو
ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔ فائل فوٹو

نواز شریف نے سندھ میں بھی وکٹیں گرانے کی تیاریاں شروع کر دیں

کراچی: مسلم ن لیگ کے قائد نواز شریف کی بلوچستان کے بعد دورہ سندھ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مخلتف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے مختلف رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے جبکہ متعدد الیکٹیبلز سے ملاقاتوں اور بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ آج بھی اہم رہنما کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، مرتضیٰ خان جتوئی اور علی نواز سے ملاقات ہو چکی ہے، اس کے علاہ پارٹی قائد دورہ سندھ پر دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کو بھی حتمی شکل دیں گے۔