گھریلو صارفین کے لیے گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے، فائل فوٹو 
گھریلو صارفین کے لیے گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے، فائل فوٹو 

سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کل سے48 گھنٹے کیلیے بند

کراچی: ایس ایس جی سی نےسندھ بھر میں میں تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ 18 نومبر صبح 8 بجے سے پیر 20 نومبر صبح 8 بجے تک 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

تمام جنرل انڈسٹریز اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو بھی ہفتہ 18 نومبر، صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔