لاہور: کرکٹ کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اپنی بادشاہت قائم کر دی۔ ایک میچ گراؤنڈ کے اندر جاری رہا جبکہ ایک میچ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کھیلا جاتا رہا جس میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین آسٹریلیا اور بھارت کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پر لمحہ با لمحہ اپنے کمنٹس سے میچ پر تبصرے جاری کیے رکھے اور بھارت کی میچ کے دوران مختلف موقعوں پر جب میچ سے گرفت ڈھیلی ہوتی تو تنقید کے نشتر برسنے شروع ہو جاتے ۔بالخصوص پاکستانی شائقین کی زیادہ تعداد آسٹریلوی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔میچ کے اختتام پر بھارت کی ہار کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کمنٹس کی بھرمار ہوگئی۔کسی نے بھارت کو گھر کے شیر گھر میں ہی نہ چلے کا کمنٹ کیا تو کسی نے بھارتی وزیراعظم کی میچ میں آمد کو بھارت کے لیے نحوست قرار دیا تاہم سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان ٹاپ ٹرینڈ پر رہے اور عرفان پٹھان کو افغانستان کی پاکستان کے خلاف جیت پر کی گئے ڈانس پر ٹرول کرتے رہے،کئی عرفا ن پٹھان کی ٹویٹ پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا کے سکرین شاٹس عرفان پٹھان کو ٹیگ کرکے طنز کرتے رہے کہ پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا۔