اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی آسٹریلوی ٹیم سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کی ٹیم سے متعلق اپنے پیغام میں ایک دعویٰ کیا تھا جو آج سچ ثابت ہوچکا ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو یہ باقی کے پورے ٹورنامنٹ میں سب پر غصہ نکالے گی۔آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد شعیب اختر کی بات دست ثابت ہوگئی، انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔