کراچی: اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ضلع ساؤتھ پولیس کی ڈکیتی کی واردات کےبعد مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز نے اپنے اضلاع میں دوسرے ضلع کی پولیس کی کارروائی سے متعلق ہدایات جاری کردی، ہدایت نامہ میں اعلیٰ پولیس افسران نے تمام ایس ایس پیز کو کہا ہےکہ پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی ڈسٹرکٹ یا یونٹ سے آنے والی پولیس پارٹیوں کو حراست میں لیا جائے، باوردی اور سادہ لباس اہلکاروں کو غیر قانونی کارروائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خلاف ورزی کی صورت سخت کارروائی کی جائے گی۔