یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے، فائل فوٹو
یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے، فائل فوٹو

سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس مظاہر نقوی کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے 14 دن میں جواب طلب کر لیا ہے ۔فا ضل جج کو اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری کیا گیا۔ جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس چار ایک کی اکثریت سے جاری کیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس نعیم افغان نے شوکاز جاری کرنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی مخالفت کی۔

کونسل میں جسٹس مظاہری علی اکبر نقوی کے خلاف دس شکایت کنندگان کو سنا گیا تھا جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات کو بھی جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات میں سے دو اعتراضات کی وضاحت ہونے پر واپس بھی لیے گئے،کونسل ارکان کی جانب سے مشاورت بھی کی گئی۔