سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔
سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کیلئے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی نگران حکومت کے ساتھ عازمین کی تعداد سمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔
معاہدے کے مطابق حج 2024 کیلئے رواں برس پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے،
جس میں سے 50 فیصد سرکاری جبکہ باقی نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔