چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ نتائج میں ہیرپھیر اور مالی بےضابطگیوں پر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر  نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ انکوائری کمیٹی کےچیئرمین چیف منسٹرانسپکشن ٹیم ہوں گے جب کہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میں شامل ہیں۔ کمیٹی 14روز میں رپورٹ کر کے سفارشات پیش کرے گی۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹا کر لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ چیئرمین لاڑکانہ بورڈ سکندر علی میرجت انسپکٹرا ٓف انسٹی ٹیوشن تعینات ہیں۔ 20جولائی 2023 کو انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے عہدے کی میعاد سے قبل سبک دوش ہونے پر لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن کو انٹر بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔