نارووال (اُمت نیوز)پاکستان کے معروف کرکٹر فہیم اشرف بارات لے کر نارووال پہنچ گئے۔بارات میں فہیم اشرف کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہیں۔
فہیم اشرف آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کریں گے۔فہیم اشرف کی شادی نارووال کے معروف بزنس مین رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔
فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ اتوار کو پھول نگر میں ہوگی ۔فہیم اشرف کے ولیمہ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔
بارات میں رشتہ داروں کے ساتھ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان بھی موجود تھے۔
کرکٹر فہیم اشرف نے سفید رنگ کی شیروانی اور پگڑی پہنی اور کالے رنگ کی مرسڈیز کار سجائے بارات لے کر نارووال پہنچے۔
ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت نارووال کی معروف شخصیات نے بارات کا استقبال کیا۔
شادی کے پروگرام میں کھانے کا وسیع تر انتطام کیا گیا جبکہ کرکٹر فہیم اشرف کو سسرال کی طرف سے سفید رنگ کی ہنڈا سویک بھی تحفہ میں دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فہیم اشرف کی مہندی کی محفل پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں جمعہ کو سجی تھی۔
اس موقع پر کرکٹر کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی