سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا، فائل فوٹو
 سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا، فائل فوٹو

موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا

لاہور: موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے موٹروے پر جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر دونوں کی جان بچالی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فیض پور کے قریب کار کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر دونوں افراد کو زندہ بچا لیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کار میں آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، میاں بیوی پوری طرح محفوظ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بحفاظت نکالنے پر کار سوار میاں بیوی نے موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔