فائل فوٹو
فائل فوٹو

سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز امیر کلاشنکوف برآمدگی کیس سے بری

اسلام آباد: ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری کر دیا۔

عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا۔عدالت نے پولیس کی ناقص تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ سارہ انعام سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو تھیں جنہیں ستمبر 2022 میں شوہر شاہنواز امیر نے قتل کردیا تھا۔

قتل کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے ملزم شاہنواز امیرکے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔