لاہور (اُمت نیوز)رائیونڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 طالبات زخمی ہوگئیں۔
لاہور میں رائیونڈ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے باعث 2 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی طالبات کواسپتال منتقل کر دیا گیا، جہان ان کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق نجی کالج کے بچے پتوکی سے کشمیر ٹرپ پر جارہے تھے، کہ رائیونڈ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کرلئے گئے ہیں۔