ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ، فی تولہ قیمت میں 1ہزار 700 روپے کی کمی ہوگئی۔
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 15 ہزار فی تولہ ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 97 ہزار 83 روپے تک ریکارڈ کی جارہی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 328 روپے ،جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 967 ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی قیمت 20،14 ہزار ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 2023 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا،فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہونے سے قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے تک جا پہنچی، 10گرام سونا 943 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے مہنگا ہوکر 2620 روپے کا ہوا تھا۔