خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا، فائل فوٹو
خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا، فائل فوٹو

ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی

لاہور: اکبری گیٹ میں ملزم ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق میں فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا جس کی گردن پرگولی لگی، وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلیے کار میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرتا تھا، اور آج بھی اس نے لاہور کے علاقے اکبری گیٹ کے قریب گلی میں فائرنگ کی، جس کی ذد میں 14 سالہ لڑکا آگیا، جس کی گردن میں گولی لگی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا ، جبکہ ملزم کے خلاف اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔