افغانستان حافظ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کرے، دفتر خارجہ

بنوں خود کش حملے کے معاملے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

November 28, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بنوں خود کش حملے کے معاملے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بنوں خودکش حملے میں افغان شہری کے ملوث ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور سے مطالبہ کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

حکومت پاکستان نے افغان سفیر سے مطالبہ کیا کہ حافظ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے تھے۔