ملزمان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فائل فوٹو
ملزمان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فائل فوٹو

کراچی، گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار

کراچی:عزیز آباد پولیس نے بیٹری چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن شناخت اسامہ اور سلمان کے ناموں سے ہوئی اور دونوں بھائی ہیں۔

کراچی میں گاڑیوں کی بیٹری چوری کرنے والے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے پر عزیز آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت اسامہ اورسلمان کےناموں سےہوئی، اور دونوں آپس میں بھائی ہیں اورپہلےبھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ملزمان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان ایک گاڑی کے پاس کھڑے ہیں، ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے جب کہ اس کی آڑ میں بیٹھ کر ایک ملزم ساتھ کھڑی گاڑی سے بیٹری نکالتا ہے۔