استنبول : ترکیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے نیچے پھینک ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کی ریاست بورصہ میں پیش آیا۔ شوہر کو اہل محلہ نے نہایت زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ جن کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
شوہر کو اسپتال لانے والوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں اور پھر کسی کے گرنے کے زور دار آواز آئی۔ باہر دیکھا تو شوہر نیچے زمین پر گرا ہوا تھا۔اس سے پہلے کے کوئی مدد کو پہنچتا بیوی چھری لے کر نیچے آگئی اور شوہر کو مارنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک وہاں پہنچنے والے ہمسائیوں نے بچالیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔