اسلام آباد(اُمت نیوز)100انڈیکس 470 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اور 100انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 61 ہزار 200 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔