سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا تو وہ جیسے پہلے ہی بھرے بیٹھے تھے۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بشریٰ بی بی سے ٹیلی فون پر ہونیوالی گفتگو اور اس کی لیک آڈیو کی تصدیق کر دی۔ صحافیوں کے سوال پر لطیف کھوسہ تو جیسے پہلے ہی بھرے بیٹھے تھے، بولے کہ یہ کلائینٹ اور وکیل کے مابین گفتگو ہے، جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے۔
لطیف کھوسہ نے سوال اٹھایا کہ ذاتی گفتگو اور آڈیو لیک کون کرتا ہے؟ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کرتا ہے۔ اب وہ لوگ عدالت آ کر بتائیں جو ایسی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔