فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں میں لڑائیاں ،مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں میں اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ کے مابین گفتگو کی مبینہ آڈیو میں دونوں بہنوں سے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ وہاں مسئلہ پڑ گیا کیونکہ عمران خان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں، کافی سارا ایشو کھڑا ہوا، میں حیران رہ گئی مگر پھر میں نے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ میں بہنوں سے زیادہ بات کروں۔ بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے۔ اور آپ کے جتنے کیسز اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہا ہے تو وہ میں انہی کو دوں گی۔

لطیف کھوسہ : بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، میں نے۔۔ اصل میں ہوا یوں ۔۔۔

بشریٰ بی بی: انہوں نے کہا کہ اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی ہمت ہو اتنی۔ تو میں نے ان (بہنوں) کو یہ کہا کہ ۔۔۔ ان کو کیا ضرورت تھی کہ تینوں اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں۔ میں نے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ وہ (بہنیں) کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی، زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں، میں نے کہا اس طریقے سے مت بولیں۔ تو وہ (بہنیں) کافی بولیں، بہت زیادہ بولیں۔ مگر خان صاحب کو میں نے کہہ دیا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، پھرمیں اٹھ کر آ گئی۔

لطیف کھوسہ بولے: ہاہاہا۔۔۔۔بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا پرابلم ہے؟

بشریٰ بی بی نے کہا: وہ (بہنیں) کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، ان کو کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا تم لوگ جا کر ملو۔ میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہی ہو گئی۔

لطیف کھوسہ بولے: میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار آپ پلیز پرابلم مت کریں، اس کو باربار insist  نہ کریں۔ میں جو مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں۔ اسی بات پرانہوں (بہنوں) نے کہہ دیا کہ بدتمیزی کی ہے۔ میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی۔

بشریٰ بی بی : نہیں میں آپ کو بتاتی ہوں۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پیٹیشن کیلیے گئی ہیں۔ وہ (بہنیں) کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ۔ ہم تو ان (لطیف کھوسہ) سے ویسے ہی ملنے گئی تھیں۔ آگے سے ان کا رویہ خراب تھا۔ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ تمھارے بارے میں 9 مئی کے حوالے سے، سائفر کے حوالے سے اتنا برا کہا۔