اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ری ہیب مکمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر نسیم شاہ کا ری ہیب انگلینڈ میں جاری تھا،نسیم شاہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہوئے تھے، نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔