شہباز شریف دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، فائل فوٹو
شہباز شریف دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، فائل فوٹو

عمران خان نے ایک جیالے کو اپنی کرسی دیدی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، اور ایک سال میں آصف زرداری کا تراشہ ہیرااتناپسند آیا کہ اپنی کرسی حوالے کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان کے 2008 سے 2022 تک آصف زرداری قائد رہے، پھر وہ 2022 میں پی ٹی آئی میں آئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف ایک سال میں آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی کرسی ان کے حوالے کردی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے اپنے پرانےساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، وہ اپنی غیرحاضری میں اپنے پرانےساتھیوں پر اعتبارکرنے کو تیار نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس نے ساری عمر دھوکے دیئے ہوں اس کے لئے دوسروں پراعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے، بہرحال پی ٹی آئی والوں کیلیے شرم حیا کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا۔