علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ کئی کاریں لاوے میں دب گئیں، فائل فوٹو
علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ کئی کاریں لاوے میں دب گئیں، فائل فوٹو

انڈو نیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے11 افراد ہلاک،12کوہ پیما لاپتا

جکارتا: انڈونیشیا کے پہاڑ ماراپی کا آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والے لاوے نے ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 کوپیما لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں واقع 2,891 میٹر (9,485 فٹ) لمبا آتش فشاں پھٹ گیا جس سے لاوا 3 کلومیٹر تک پھیل گیا۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے 75 کوہ پیما پہاڑ پر موجود تھے۔

لاوے کے ٹھنڈے ہونے کے بعد کیے جانے والے امدادی کاموں کے دوران 3 کوہ پیماؤں کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں بچالیا گیا جب کہ 49 کوہ پیما معمولی زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں 11 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔  ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ مزید 12 کوہ پیما تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

آتش فشاں سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں لاوے کی راکھ پھیلی ہوئی ہے اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ کئی کاریں لاوے میں دب گئیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔ شہری عملاً اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔