کراچی: بھارتی شہر احمد آباد سے دبئی جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پروازنے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی،سول ایوی ایشن نے مسافرکو طبی امداد دیکرجان بچالی،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسپائس جیٹ ایئرکی پرواز ایس جی 15 نے منگل کی رات ساڑھے 9 بجے کراچی ائیرپورٹ پرلینڈ کیا،احمد آباد سے دبئی جانیوالے مسافرکو ہارٹ اٹیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی،ایئرٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرلینڈنگ کی اجازت دی،
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طبی امداد کے بعد بھارتی شہری کی طبیعت سنبھل گئی،27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی تھی،کراچی ایئرپورٹ پربھارتی مسافرطیارے کی ری فیولنگ بھی کی گئی۔