ملائیشیا (اُمت نیوز)ملائیشیا میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو چار صفر سے ہرا دیا۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ارشد لیاقت نے 3 اور حنان شاہد نے ایک گول کیا اور مخالف ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے امید افزاء آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں مضبوط حریف نیدر لینڈز کے خلاف برابری سے اپنی مہم شروع کی تھی اور میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔