چیئرمین سینیٹ نے شوکت ترین کا استعفیٰ منظور کرلیا
شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے چند روز قبل استعفیٰ دیا تھا، فائل فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔
شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ واضح رہے کہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے چند روز قبل استعفیٰ دیا تھا۔