سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کرپیش کررہے ہیں، فائل فوٹو
سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کرپیش کررہے ہیں، فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اس کےعلاوہ دورے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔