کراچی: مچھرکالونی میں عمر بن خطاب مسجد کے پاس زمین کے تنازعے پر دو گروپس میں تصادم ہوا ہے، تصادم کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپس میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔
کہا جارہا تھا کہ ایم کیو ایم کے دفتر پر فائرنگ ہوئی ہے، تاہم ایس ایس پی کیماڑی نے اس کی تردید کی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ہلاک افراد کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، اور نا ہی سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے زمینوں پر تنازعہ چل رہا تھا، آج دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے اس دوران ہوئی جس کے نتیجے میں سراج عرف سراجی نامی شخص اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہوئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کیماڑی ڈویژن اور ایس ایچ او ڈاکس نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا، اور فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا،فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگئے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔