ڈیرہ اسماعیل خان (اُمت نیوز) ڈی آئی خان میں تھانہ درابن پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ سے 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔