جج صاحب ٹھنڈ بہت،روزانہ گھنٹہ دھوپ میں بیٹھنےدیں،عمران کی انوکھی خواہش
جج سے حکمنامہ جاری کرنے کی استدعا، تاہم عدالت نے کوئی آرڈر پاس نہیں کیا
December 12, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں بندسابق چیئرمین تحریک انصاف نے عدالت میں انوکھی خواہش کا اظہارکر دیا ،ایک گھنٹہ دھوپ میں بیٹھنے کیلئے جج سے حکمنامہ جاری کرنے کی استدعا کر دی ۔ سائفر کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین تحریک انصاف کھڑے ہوگئے اور جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈ بہت ہے مجھے جیل میں روزانہ ایک گھنٹہ دھوپ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے تاہم عدالت نے کوئی آرڈر پاس نہیں کیا ۔