پرتھ (اُمت نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، میچ کے پہلے اوور میں ہی شاہین آفریدی کو 14 رنز لگ گئے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے والے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلین سکواڈ
پاکستان کیخلاف میچ کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔
پاکستانی سکواڈ
دوسری جانب قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کر رہے ہیں۔