یوکرین: ویلیج کونسل اجلاس، دستی بم حملہ، 26 افراد زخمی

یوکرین (اُمت نیوز)یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل میٹنگ میں کونسلر کے دستی بم سے حملہ کرنے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
کونسل کی میٹنگ کی براہ راست کارروائی کے دوران اگلے سال کے بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پرگرما گرم بحث کی جا رہی تھی۔ کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ کونسلر نے اچانک دستی بم سے حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کونسل کی کارروائی کے دوران ایک کونسلر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے چیختا چلاتا ہوا اجلاس سے باہر نکلا اور ایک ساتھی کو بھی باہر لے گیا ، چند منٹ واپس آ کر اس نے دستی بم پھینکنا شروع کر دیئے۔
پولیس کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔