آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، فائل فوٹو
آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، فائل فوٹو

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ایم کیوایم کی خاتون رہنما دم توڑ گئیں

کراچی: غریب آباد کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والی ایم کیوایم خواتین کمیٹی کی ممبر رخشنده دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا، خاتون رخشندہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں، دو ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ پرس کی چھینا جھپٹی کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئیں جس پر ان کے سر پر چوٹیں آئیں، اس کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئی ہیں۔ایم کیو ایم کی رہنما کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ناظم آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں بلدیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔