اینکر قتل کیس،موبائل کے ابتدائی جائزے میں میاں بیوی کی گفتگو میں تنازع کا ثبوت نہ ملا

دونوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا لاک کوڈ موجود نہیں تھا، جس کے باعث پولیس کو ان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

November 11, 2026 · قومی
اینکر قتل کیس،موبائل کے ابتدائی جائزے میں میاں بیوی کی گفتگو میں تنازع کا ثبوت نہ ملا

اینکر قتل کیس،موبائل کے ابتدائی جائزے میں میاں بیوی کی گفتگو میں تنازع کا ثبوت نہ ملا

راولپنڈی میں خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے دونوں موبائل فونز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا لاک کوڈ موجود نہیں تھا، جس کے باعث پولیس کو ان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقتولہ اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی جائزہ لیا، تاہم ابتدائی تجزیے میں دونوں کے درمیان کسی تنازع یا اختلاف کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فونز کے ابتدائی جائزے میں بھی ایسے شواہد نہیں ملے جن سے میاں بیوی کے درمیان کسی کشیدگی کی تصدیق ہوسکے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کے دونوں موبائل فونز اور ان کے شوہر کے موبائل فون کا مکمل فرانزک تجزیہ ہونے کے بعد رپورٹ پولیس چالان کا حصہ بنائی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس نے قتل کیس کی مزید تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اور فرانزک رپورٹ کو تفتیش کے اہم حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔