ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی

متاثرہ پلیٹ فارم سے روزانہ ایک کروڑ 45 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہوتی ہے

November 11, 2026 · بام دنیا
ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی

ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی

ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی، پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

ایران کی اہم ترین جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم میں اچانک آگ لگ گئی، تاہم حکام نے آگ پر قابو پانے اور صورتحال معمول پر آنے کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم پر آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات میں گیس کا اخراج یا تکنیکی خرابی شامل ہوسکتی ہے۔ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ پلیٹ فارم سے روزانہ ایک کروڑ 45 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہوتی ہے، جبکہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کی مجموعی یومیہ پیداوار تقریباً 70 کروڑ مکعب میٹر ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کے اثرات اور گیس کی پیداوار میں ممکنہ کمی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔